14 جنوری 2012 - 20:30

پاکستان کے وزير اعظم نے کہا ہے کہ تمام رياستي اداروں کو اپني حدود ميں رہ کر کام کرنا چاہيے-

ابنا: يوسف رضا گيلاني نے سنيچر کو کابينہ کي دفاعي کميٹي کے اجلاس ميں فوج کے سربراہ کي موجودگي ميں تمام اداروں کو اپني حدود ميں رہ کر کام کرنے کي ضرورت پر زور ديا-

انہوں نے کہا کہ ہر رياستي ادارے کو اپني حدود ميں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہيے تاکہ پاکستان کے قومي مفادات کو بہترين انداز ميں فروغ ديا جا سکے- وزير اعظم يوسف رضاگيلاني نے کہا کہ پاکستان کي مسلح افواج، قوم کي طاقت کا ايک ستون ہيں اور قوم، مادر وطن کے دفاع کے ليے ان کي جرات مندانہ خدمات کي معترف ہے- اجلاس ميں پاکستان کي جانب سے سلالہ حملے کے بعد امريکا اور نيٹو کے ساتھ تعاون کو کم کرنے کے ليے کيے گئے اقدامات اور ان پر بين الاقوامي رد عمل کا بھي جائزہ ليا گيا اور نيٹو سپلائي بند رکھنے پر اتفاق ہوا ـ........

/169